ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی حمایت
امریکہ کے سابق جرنیلوں نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی امور کے حوالے سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہئیے۔
تفصیلات کےمطابق سابق امریکہ کے 38 سابق فوجی جرنیلوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ایران اور عالمی برادری سمیت امریکہ کی قومی سلامتی کے لئے فائدہ مند ہے۔
سابق امریکی جرنیلوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک کھلے خط میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخی جوہری معاہدے کو منطقی اور بر وقت قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران جوہری معاہدے کے حق میں سابق امریکی جرنیلوں کا یہ کھلا خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے اتحادی گزشتہ مہینوں سے جوہری معاہدے پر تنقید کرتے آ رہے ہیں یہاں تک ٹرمپ نے ایران کے جوہری معاہدے کو تاریخ کا سب سے برا معاہدہ قرار دیا تھا۔