Jul ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدہ خطے اور عالمی امن کے لئے مفید

یورپی یونین نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ خطے اور عالمی امن کے لئے مفید ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے گزشتہ روز بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ جرمن ریاست ہیسے کے امن انعام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ دو سال قبل طے پانے والے جوہری معاہدے کے بعد علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کی مضبوطی کے لئے سازگار فضا قائم ہوگئی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کی ذمہ داری کے لئے سنجیدہ اقدامات، مناسب حل اور عالمی تعاون ضروری ہے۔

موگرینی نے کہا کہ ایک ناقابل اعتماد صورتحال میں باہمی تعاون کے ذریعہ جوہری معاہدہ کامیاب ہو ااور اس دو سال کے دوران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ادارے نے اپنی چھ رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرنے کی تصدیق کی۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے جوہری معاہدے صرف گروپ 5+1 کے ممالک سے متعلق نہیں بلکہ تمام عالمی برادری کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ موگرینی کو امن کا انعام ایران اور گروپ 1+5کے مابین ہونے والے جوہری مذاکرات میں ان کے کردار کی قدردانی کرنے کے طور پر دیا گیا۔

ٹیگس