اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ہیلی کاپٹرتباہ
Jul ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
مغربی افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل جرمن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔
جرمن فوج کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل اس کا ایک ہیلی کاپٹر مالی کے شمالی صحرا میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو جرمن فوجی ہلاک ہوگئے۔ جرمن فوج نے کہا کہ واقعہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا جس میں تخریب کاری کا کوئی عنصر شامل نہیں۔
واضح رہے کہ 2012 میں القاعدہ نے مالی کے کئی علاقوں پر قبضہ کیا تھا جس کے 2013 میں فرانسیسی افواج نے مالی میں فوجی مداخلت کرتے ہوئے القاعدہ کو پسپا کرکے علاقے پر واپس قبضہ کرلیا اور اقوام متحدہ نے مالی میں حکومت کی مدد کے لیے امن فوج بھیجی، تاہم دہشتگردوں اور ملکی و غیرملکی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔