ایران اور روس کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں
دنیا کے چار بڑے ممالک نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے
روس کے نائب وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پابندیوں پر عمل درآمد نے امریکہ کو تنہا کر دیا ہے- امریکی کانگریس نے گذشتہ ایران اور روس پر مزید پابندیوں کا بل پاس کیا تھاروس کےنائب وزیر خارجہ میخائیل یوگدانف نے ماسکو میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے یہ دشمنانہ اقدامات ، واشنگٹن کے ساتھ ماسکو کے تعلقات مزید خراب ہونے کا باعث بنیں گے- بوگدانف نے تہران و ماسکو کو علاقے کا دو طاقتور اتحادی قرار دیا اور کہا کہ روس اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعاون ، سب کے لئے خاص طور سے شام کے لئے مفید ثابت ہوگا- فرانس نےبھی روس، ایران اور شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ نے روس اور ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے سلسلے میں کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر ان پابندیوں کی ماہیت غیرقانونی ہے- جرمنی کے وزیرخارجہ نے بھی پیر کو امریکہ کی نئی پابندیوں کو غیرقانونی قرار دیا اور کہا کہ واشنگٹن کو یورپ کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے- چین کی وزارت خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ بیجنگ ، روس ، ایران اور شمالی کوریا کے خلاف واشنگٹن کی یکطرفہ پالیسیوں کا مخالف ہے-