Aug ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیراعظم اہلیہ سمیت خورد برد میں ملوث

صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف سرکاری خزانے میں خورد برد کے الزام میں تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے سرکاری فنڈز کے غیر قانونی استعمال پر سارہ نیتن یاہو سے تل ابیب میں دو گھنٹے تک تفتیش کی۔ سارہ نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع اپنے ذاتی گھر پر سرکاری خزانے سے پیسے خرچ کیے۔

 پولیس پہلے ہی اس کیس میں سارہ نیتن یاہو پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کرچکی ہے جبکہ اب سرکاری اٹارنی نے بھی ان پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

گزشتہ برس دسمبر میں بھی سارہ نیتن یاہو سے پولیس نے 12 گھنٹے تک تفتیش کی تھی اور ان سے وزیراعظم کی رہائش گاہ پراخراجات سمیت مختلف معاملات پر سوالات کیے تھے۔

 خود صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر بھی بدعنوانی کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

ٹیگس