امریکی صدر دنیا کے تمام ملکوں کے لئے خطرہ ہیں : یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ
یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ نے امریکی صدر کو پوری دنیا کے لئے خطرہ قرار دیا ہے
رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ مارٹین شولٹز نے جرمنی کے اشپیگل جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ دنیا کے تمام ممالک کے لئے خطرہ ہیں- انھوں نے امریکی صدر پر پیچیدہ سیاسی مسائل پر غور نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی کارکردگی بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین کی پیشینگوئیوں سے کہیں زیادہ کمزور تھی- یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ نے امریکی صدر کی جانب سے اپنے رشتیداروں کو ذمہ داریاں سونپے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ، اپنے افراد کے سلسلے میں قانون کے نفاذ کو روکتے ہیں- شولٹز نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ، پیچیدہ سیاسی فیصلوں میں ایک سو چالیس حرفی متن پر ہی اکتفا کرتے ہیں جبکہ ٹوئیٹر پیغامات کے ذریعے سیاست کاخلاصہ کرناامریکی صدر کو زیب نہیں دیتا-