جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر تاکید
یورپی یورپی کے خارجہ امور کی سربراہ نے امریکی، روسی اور چینی وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں ایران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر تاکید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے گزشتہ روز فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقدہ آسیان تنظیم کے اجلاس کے موقع پر امریکہ، روس اور چین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ یورپی یونین کے بیان کے مطابق، فیڈریکا موگرینی نے یورپی یونین کے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ملاقات کرتے میں ایران کے دارالحکومت تہران کے حالیہ دورہ اور 12ویں صدر کی تقریب حلف برداری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیڈریکا موگرینی نے ویانا میں 21 جون کو منعقدہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے تمام فریقین کی جانب سے جوہری معاہدے پر پوری عملدرآمد کرنے کا خیرمقدم کیا۔
اس ملاقات کے دوران موگرینی نے شام کے بحران، مکمل جنگ بندی، جنیوا میں اقوام متحدہ کے ثالثی کردار کے ذریعہ شامی امن معاہدے، یوکرائن کے بحران، خلیج فارس اور مشرق وسطی کی امن پر زور دیا۔ واضح رہے کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا آٹھویں اجلاس 21 جون کو ویانا میں منعقد ہوا جس میں نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امورسید عباس عراقچی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمد نے شرکت کی۔