روس کی جانب سے چھے فریقی مذاکرات جاری رکھنے کا خیرمقدم
روس کے وزیر خارجہ نے جزیرہ نما کوریا کے بحران کے حل کے لئے مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے چھے فریقی مذاکرات پھر سے شروع کرنے سمیت شمالی کوریا سے متعلق سیاسی مسائل کے حل کی ضرورت پر تاکید کی ہے- سرگئی لاؤروف نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے مسئلے کے حل کے لئے چھے فریقی مذاکرت کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے- روسی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ماسکو ، شمالی کوریا کے ساتھ بھی سیاسی مذاکرات جاری رکھےگا- شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کے کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات سے جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی بڑھ گئی ہے- شمالی کوریا نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے- روس ، امریکہ، چین ، جاپان، جنوبی و شمالی کوریا ، جزیرہ نمائے کوریا کے بارے میں ہونے والے مذاکرات میں شامل ہیں- پیونگ یانگ کی جانب سے واشنگٹن کے جانبدارانہ اقدامات پر اعتراض کی وجہ سے یہ مذاکرات دوہزار نو سے معطل ہیں -