Dec ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • چین اور روس کے سلسلے میں ٹرمپ کا بدلتا رویہ، بیجنگ اور ماسکو سے تعاون کی بات: ایکسیئس

امریکی جریدے "ایکسیئس" کی ایک تجزیاتی رپورٹ میں آیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں دنیا کی دو بڑی طاقتوں چین اور روس کے ساتھ مقابلہ آرائی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب 180 ڈگری پلٹتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: اس تجزیاتی رپورٹ میں آیا ہے کہ ٹرمپ اور شی جن پنگ نے گزشتہ اکتوبر کو تجارتی جنگ کے عروج پر ملاقات کی جسے اس رپورٹ میں تاریخی موڑ قرار دیا گیا ہے۔

ایکسیئس کے تجزیہ نگار نے لکھا ہے کہ دونوں فریقوں نے اس ملاقات کے بعد اعلان کیا تھا کہ کچھ معاملات پر مفاہمت بھی حاصل ہوئی ہے۔

اس تجزیے میں آیا ہے کہ امریکی حکومت کی کوشش ہے کہ اپنی سلامتی اور معیشت کو خطرے میں ڈالے بغیر، چین کے ساتھ "ون- ون" تجارتی تعلقات برقرار کرسکے۔

ایکسیئس کے مطابق، ٹرمپ نے روس کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا رابطہ برقرار کرنے کی کوشش کی ہے جس کی واضح مثال یوکرین کے معاملے میں واشنگٹن کی جانب سے کی ایف پر دباؤ ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow usFacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

قابل ذکر ہے کہ واشنگٹن دونباس سمیت کئی دیگر علاقوں کو روس کے حوالے کرنے کے لیے زیلینسکی کو قائل کرنے میں مصروف ہے۔

مذکورہ تجزیے کے مطابق، ادھر ٹرمپ، روس کو ایک بار پھر G-7 میں لوٹانے کی کوشش کر رہے ہیں اور یورپ کے مقابلے میں ماسکو کے ساتھ زیادہ دوستانہ اور نرم رویہ اپنا رہے ہیں۔

ٹیگس