کینیا میں پرتشدد مظاہرے، 24 افراد ہلاک
Aug ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
کینیا کے الیکشن میں صدر اہورو کنیاٹا کی کامیابی کے اعلان کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی۔
8 اگست کو منعقد ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج کو اپوزیشن نے مسترد کر دیا جس کے بعد نیروبی میں رائلہ اوڈنگا کے حامیوں نے پر تشدد مظاہرہ کیا۔ نیروبی میں جاری ان مظاہروں میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہلاکتوں کی آزاد تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔