Aug ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکی میزائل سسٹم کی تعیناتی کے خلاف جنوبی کوریا میں مظاہرہ

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے علاقے سیونگجو کے عوام کی بڑی تعداد نے اس علاقے میں امریکی میزائل سسٹم تھاڈ کی تنصیب کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

امریکی میزائل سسٹم  تھاڈ کی تنصیب کے خلاف یہ مظاہرے ایسے وقت کیے جارہے ہیں جب جنوبی کوریا کی حکومت مذکورہ میزائل سسٹم کی مکمل تنصیب کی غرض سے ماحولیاتی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔مظاہرین سیونگجو میں اس مقام پر جمع ہوئے جہاں امریکی میزائل سسٹم تھاڈ کی تنصیب کا کام جاری ہے۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ ماحولیاتی تجزیہ رپورٹ کچھ بھی ہو وہ اس علاقے میں میزائل سسٹم کی تنصیب کی مخالفت کرتے رہیں گے۔امریکی میزائل سسٹم کے مخالفین کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات میں صدر مون جائے ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب کا سلسلہ جلد از جلد ختم کردیں۔

ٹیگس