آئی اے ای اے کے اعلیٰ عہدیدار مذاکرات کے بعد تہران سے روانہ
ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایران اور ایجنسی کے درمیان تعاون کے بارے میں مذاکرات کے بعد تہران سے روانہ ہوگئے
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بتایا ہے کہ آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ماسیمو اپارو Massimo Aparo نئے حالات میں ایران اور ایجنسی کے درمیان تعاون کے بارے میں مذاکرات کے لئے تہران آئے تھے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ ان کے ساتھ مذاکرات کرنے والے ایرانی وفد میں، وزارت خارجہ کے بین الاقوامی امن و سلامتی کے ڈائریکٹر جنرل اور ایٹمی توانائی کے سربراہ کے مشیر شامل تھے۔
انھوں نے بتایا کہ مسٹر ماسیمو اپارو کے ساتھ مذاکرات میں ایرانی وفد نے صیہونی حکومت اور امریکا کے جارحانہ حملے پر آئی اے ای اے کی جانب سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کئے جانے پر ایران کے سخت اعتراض اور ایجنسی کے غلط طرز عمل کی اصلاح کا مطالبہ کیا ۔
کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے ساتھ مذاکرات میں طے پایا کہ باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔