مسلمان کی فریاد سنے اور اس کی مدد نہ کرے وہ مسلمان نہيں, ایران اور یمن میں غزہ کے عوام کی حمایت میں ریلیاں
اسلامی جمہوریہ ایران اور یمن میں ایک بار پھر غزہ کے عوام کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئيں اور صیہونی جرائم کی بھرپور مذمت کی گئي۔
سحرنیوز/ایران: موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایرانی عوام نے آج ایک بار پھر نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں غزہ کے مظلوم و ثابت قدم عوام کی حمایت میں ریلیاں نکالیں جن میں صیہونی حکومت کی مجرمانہ پالیسیوں اور غزہ کے عوام کو بھوکا رکھنے اور بھوک کو ہتھیار بنانے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے قابض اسرائیل کے جرائم کی مذمت میں ایک قرار داد پاس کی جس میں کہا گیا ہے کہ جو کسی مسلمان کی فریاد سنے اور اس کی مدد نہ کرے وہ مسلمان نہيں ہے۔

یمنی عوام نے بھی ایک بار پھر غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں نماز جمعہ کے بعد وسیع مظاہرے کئے - یمنی مظاہرین نے صعدہ شہر میں اکٹھا ہوکر غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کیا اور زور دے کر کہا کہ غزہ پٹی میں نسل کشی اور مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر غزہ کے محاصرے کے خاتمے اور بے گناہ فلسطینی خواتین اور بچوں کو بھوکا رکھنے کی پالیسی کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔یمنی مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ صیہونی حکومت کے جرائم میں عالمی برادری بھی برابر کی شریک ہے۔