Aug ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • پرینکا گاندھی کا اسرائیلی نسل کشی پر سخت ردعمل؛ الجزیرہ کے پانچ صحافیوں کے قتل کی مذ

پرینکا گاندھی نے غزہ میں الجزیرہ کے پانچ صحافیوں کے قتل پر اسرائیل کو نسل کشی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سچ کا حوصلہ دبایا نہیں جا سکتا۔

سحرنیوز/ہندوستان: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے غزہ میں الجزیرہ کے پانچ صحافیوں کی ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل پر نسل کشی کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ انس الشریف سمیت صحافیوں کا قتل اسرائیلی ریاست کے سنگین جرائم کی مثال ہے، اور سچ کے لیے کھڑے ہونے والوں کا حوصلہ تشدد سے نہیں ٹوٹے گا۔

پرینکا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے 60 ہزار سے زائد افراد کو قتل کیا ہے، جن میں ہزاروں بچے شامل ہیں، اور حکومت ہندوستان کی خاموشی کو شرمناک قرار دیا۔ الجزیرہ کے مطابق انس الشریف اور دیگر صحافی غزہ سٹی میں اسپتال کے باہر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے انس الشریف کو ’دہشت گرد‘ قرار دیا۔

واقعے پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافتی اداروں نے شدید مذمت کی ہے، جب کہ غزہ میں صحافیوں کی ہلاکتیں 200 سے تجاوز کر چکی ہیں۔ ناقدین کے مطابق یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

ٹیگس