Aug ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • شیکاگو میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ

امریکی ریاست ایلی نوائے میں سیکڑوں لوگوں اور شہری حقوق کے لیے کام کرنے والوں نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین ریاست ایلی نوائے کے مرکزی شہر شیکاگو کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے فسطائی دور کے نسل پرست اطالوی سردار، ایتالو بالبو کا مجسمہ ہٹانے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھتے تھے جن پر، ٹرمپ ، کانگریس اور کروڑ پتیوں کے خلاف کھلی جنگ جیسے نعرے درج تھے۔بالبو کے مجسمے کو سن انیس سو تینتیس میں، بدنام زمانہ اطالوی ڈکٹیٹر میسولینی نے شیکاگو سٹی کو تحفے میں دیا تھا۔یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکہ بھر میں انتہا پسند اور نسل پرست گروہوں کی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔نسل پرست گروہوں نے بارہ اگست کو غلامی کے حامی ایک امریکی جنرل کا مجسمہ ہٹائے جانے کے خلاف شارلٹس ول سٹی میں نسل پرستی کے مخالفین پر حملہ کرکے تین افراد کو ہلاک اور انیس کو زخمی کردیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کی مذمت کرنے کے بجائے دونوں گروہوں کو تشدد کا ذمہ دار قرار دیا تھا جس کے باعث انہیں اندرون ملک کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹیگس