Nov ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل اور امریکا میں کون کس کا مالک، شیکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر نے پردہ کیا فاش

شیکاگو یونیورسٹی کے انٹرنیشنل ریلیشن کے پروفیسرجان مرشائمرنے اسرائيلی لابی کو امریکی صدر، نائب صدر اور وزیر خارجہ کی مالک بتایا ہے۔

امریکا کے میڈیا ذرائع، شیکاگو یونیورسٹی کے شعبہ پولیٹیکل سائنس میں انٹر نیشنل ریلیشن کے پروفیسرجان مرشائمر نے جاجنگ فریڈم کے ایک پروگرام میں ویڈیو انٹرویو میں  اپنے ہم وطنوں سے کہا ہے کہ امریکا پر اسرائيلی لابی کے تسلط کو سمجھنے کے لئے، ٹرمپ، جی ڈی ونس اور مارکو روبیو کی باتیں سنیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکا میں اسرائیلی لابی روبیو، ٹرمپ اور جی ڈی ونس کی مالک ہے۔  اس بات کو سمجھنے کے لئے آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ ان کی باتیں سنیں۔

شیکاگو یونیورسٹی کے انٹرنیشنل ریلیشن کے پروفیسرجان مرشائمر

پروفیسر جان مرشمائر کہتے ہیں کہ جب اسرائيل کوئی ایسا کام کرتا ہےجو ٹرمپ حکومت کے مفادات کے منافی ہو تو، اسرائیل پر تنقید کرنے میں احتیاط سے کام لیتے ہیں اور ایسے الفاظ کا استعمال کرتے ہیں جو واضح نہیں ہوتے ۔

 مرشمائرکا کہنا ہے کہ وہ ایسا اس لئے کرتے ہیں کہ جانتے ہیں کہ اگر اسرائیل پر تنقید کی تو اس کی قیمت ناگوار ہوگی ۔ آپ یہ بات یاد رکھیں کہ جی ڈی ونس امریکا کے صدر بننا چاہتے ہیں۔  

ٹیگس