Jan ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکہ: فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

امریکی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ شکاگو کے نزدیک ایک علاقے میں فائرنگ سے چارافراد ہلاک ہوگئے۔

سحر نیوز/ دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فائرنگ ذاتی مسائل کی وجہ سے ہوئی اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مسلح تشدد آرکائیوز (جی وی اے) نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ 2023 میں بیالیس ہزار افراد امریکہ میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کے حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکےہيں۔

یہ اعداد و شمار اس امر کے غماز ہیں کہ امریکہ میں روزانہ تقریبا ایک سو اٹھارہ افراد مسلح تشدد کے نتیجے میں مارے گئے ہیں اور پینتیس ہزار سات سو سیتنیس افراد فائرنگ کے ان واقعات میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پیو سروے انسٹی ٹیوٹ کے نتائج سے بھی یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں مسلح تشدد میں اضافے نے اس ملک کے شہریوں کو ہتھیار خریدنے اور رکھنے کی ترغیب دی ہے، اس طرح سے کہ 72 فیصد لوگوں نے سیکیورٹی خدشات اور اپنی محافظت کی غرض سے اسلحے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیگس