Aug ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکا کی جانب سے نیوکلیئر بموں کی نئی اقسام کا تجربہ

امریکی فضائیہ کی جانب سے نیوکلیئر بموں کی نئی اقسام کا تجربہ ریاست نواڈا کے صحرا میں کیا گیاہے۔

امریکا نے نیواڈا کے صحرا میں نیوکلیئر بموں کی نئی اقسام کا تجربہ کیا ہے ۔امریکی نیشنل نیوکلیئر سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فضائیہ کی جانب سے ریاست نیواڈا کے صحرا میں یہ تجربات کیے گئے۔

ان تجربات کے لیے ایف 15 ای طیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے دوران بی 61 سیریز کے نئے ایٹمی بم ایک خشک جھیل میں گرائے گئے تاہم ان ایٹمی بموں پر وار ہیڈز نصب نہیں تھے۔

ان تجربات کا مقصد نیوکلیئر بموں کی نئی اقسام کا جائزہ لینا تھا اور اب ان تجربات کے نتائج کا سائنسدان جائزہ لے رہے ہیں۔ اس ادارے کے مطابق یہ تجربات8 اگست کو کیے گئے تھے۔

امریکہ نے نیوکلیئر بموں کی نئی اقسام کا تجربہ ایسے میں کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹیک میزائل کے تجربوں کے خلاف ہے اور دنیا کو جوہری بموں سے پاک و صاف کرنے کا دعوی کرتا ہے لیکن خود امریکہ نئے نئے ایٹمی تجربات کر رہا ہے جس سے امریکہ کی دوغلی پالیسی کا بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

 

ٹیگس