قبل از وقت عہدہ نہیں چھوڑوں گی، برطانوی وزیراعظم
Aug ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
برطانوی وزیر اعظم نے اپنی سبکدوشی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
جاپان کا دورہ کرنے والی برطانوی وزیراعظم تھریسامئے نے کہا ہے کہ وہ قبل از وقت عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ وہ سن دوہزار بائیس میں ہونے والے عام انتخابات تک اس عہدے پر باقی رہیں گی۔
اس سے قبل سنڈے مرر نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ وزیراعظم تھریسا مئے اگست دوہزار انیس میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
دوسری جانب حکمراں جماعت کے ایک رکن نے بھی کہا ہے کہ وزیراعظم تھریسا مئے آئندہ انتخابات میں پارٹی کی قیادت نہیں کریں گی۔
حکمران جماعت کے بعض سرکردہ سیاستدانوں نے بھی اپنے خط میں وزیراعظم تھریسا مئے سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔