عراقی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے رائٹرز نیوز ایجنسی کی خبر کی تردید
عراقی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے رائٹرز نیوز ایجنسی کی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ عراق کی تحریک استقامت ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: عراقی مزاحمتی تنظیم حزباللہ نے خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے شائع کردہ اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عراقی مزاحمتی گروہ ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہے۔ المیادین کے مطابق حزب اللہ عراق نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ رائٹرز نے پیر کے روز ایک نام نہاد کمانڈر کے حوالے سے یہ خبر نشر کی، جو سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔
تنظیم نے زور دے کر کہا ہے کہ حزب اللہ عراق کی پالیسیوں اور مؤقف کا اعلان صرف اس کے سرکاری ترجمان کے ذریعے کیا جاتا ہے لہذا کسی اور ذریعے سے منسوب خبروں کا کوئی اعتبار نہیں۔
قابل ذکر ہے کہ رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ عراقی مزاحمتی گروہوں نے نئی امریکی حکومت کے ساتھ تناؤ میں اضافے سے بچنے کے لیے ہتھیار ڈالنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔