علاقے میں ایران کے موثر کردار پر امریکی تھنک ٹینک کی تاکید
ایک امریکی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ علاقے کی تبدیلیوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار موثر اور اہمیت کا حامل ہے۔
امریکی تھنک ٹینک سوفان گروپس نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں لکھا ہے کہ حالیہ چند برسوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں میں مشرق وسطی میں ایران کی جغرافیائی پوزیشن اور اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔
اس امریکی تھنک ٹینک کے تجزیے میں آیا ہے کہ میدان جنگ میں ایران کے اتحادیوں کی کامیابیوں اور اس کے دشمنوں کے ناکام اقدامات اس بات کا باعث بنے ہیں کہ مشرق وسطی کے علاقے میں اس ملک کا اثر و نفوذ قابل توجہ حد تک بڑھ جائے۔
سوفان انسٹی ٹیوٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران کی جانب سے علاقے میں استقامتی محاذ کی حمایت ایک موثر عامل رہی ہے۔
سوفان گروپس کا دفتر نیویارک میں ہے اور اس میں مختلف ملکوں کےسفارتکاروں، سیکورٹی اہلکاروں اور فوج کے اعلی عہدیداروں کی ٹیم سے استفادہ کیا جاتا ہے۔