شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کی منظوری
Sep ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے خلاف پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے کل اتفاق رائے سے شمالی کوریا پر ٹیکسٹائل کی برآمدات اور خام تیل کی درآمدات پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی ۔
سلامتی کونسل نے یہ پابندی شمالی کوریا کے 3 ستمبر کو کئے گئے چھٹے اور سب سے زیادہ طاقتور ایٹمی تجربہ کی وجہ سے لگائی ہے۔
15 رکنی سلامتی کونسل کے ذریعہ شمالی کوریا کے خلاف بیلسٹک میزائل اور ایٹمی پروگراموں کی وجہ سے 2006 سے اتفاق رائے سے پاس کی گئی یہ نویں پابندی ہے۔