Sep ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کا میانمار میں فوجی آپریشن روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ میانمار کی وزیرخارجہ اور حکومت کی مشیراعلی کوروہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوج کے آپریشن کو فورا روکنا چاہئے


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ میانمار کی وزیرخارجہ اور حکومت کی مشیراعلی کوروہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوج کے آپریشن کو فورا روکنا چاہئے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیوگوترش نے کہا کہ آنگ سان سوچی اگر کوئی اقدام نہیں کریں گی تو انسانی المیہ رونما ہوگا۔
گوترش نے مزید کہا کہ سوچی اور میانمار کی حکومت کو چاہئے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تشدد کو روکیں۔
اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر زید رعدالحسین، میانمار کی حکومت کے اقدام کو نسل کشی کا مکمل مصداق قرار دےچکے ہیں۔
دوسری جانب پریس ٹی وی نے بنگلادیش میں روہنگیا مسلمانوں کی نہایت ابتر حالت کی خبر دی ہے۔ پریس ٹی وی کے نمائندے نے بتایا ہے کہ اس وقت چار لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمان بنگلادیش میں پناہ ہوئے لئے ہوئے ہیں اور سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ان کے پاس نہ تو رہنے کے لئے کوئی جگہ ہے اور نہ ہی کھانے پینے کا کوئی سامان۔
انھوں نے کہا کہ ہر روز پناہ گزینوں کی تعداد میں دس سے بیس ہزار افراد کا اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیگس