عالمی بائیکاٹ کے باعث اسرائیل کو اربوں کا خسارہ
اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس کی وجہ سے اسرائیل کو زرعی شعبے میں زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسرائیلی اخبار معاریب کے مطابق صیہونی بستیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کا لیبل لگائے جانے کے باعث اسرائیل کو زرعی سیکٹر میں زبردست نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور یہ اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس کی بڑی کامیابی ہے۔اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک بی ڈی ایس نے سن دوہزار تیرہ چودہ کے دوران بھرپور احتجاجی تحریک چلا کر اسرائیل کو چھے ارب ڈالر سے زیادہ مالی نقصان پہنچایا تھا۔اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک کا آغاز سن دوہزار پانچ میں ہوا تھا۔ یہ تحریک مختلف کمپنیوں، تعلیمی اداروں اور گرجا گھروں کو اس بات کی ترغیب دلاتی ہے کہ جب تک اسرائیل فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کرلیتا ہے، اس کا بائیکاٹ کیا جائے۔