کیٹالونیا کا ریفرنڈم غیرقانونی ہے، یورپی کمیشن
یورپی کمیشن نےاسپین کے علاقے کیٹالونیا میں علیحدگی کے لئے ہوئے ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیا ہے
یورپی کمیشن کے ترجمان الیکزنڈر وینٹرسٹین نے اسپین کی مرکزی حکومت اور کیٹالونیا کے درمیان وساطت کے لئے کیٹالونیا کے مقامی عہدیداروں کی درخواست کے جواب میں کہا ہے کہ اس معاملے میں کوئی ثالثی یا وساطت نہیں کی جائے گی - انہوں نے کہا کہ ثالثی اسی صورت میں ہوگی جب خود اسپین کے وزیراعظم یورپی یونین ثالثی کا کردار ادا کرنے کو کہیں گے - یورپی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ دوہزار چار سے ہی یورپی یونین کی عاملہ کمیٹی نے اعلان کر رکھا ہے کہ اگر یورپی یونین کے کسی رکن ملک کا کوئی علاقہ اپنی خود مختاری کا اعلان کرنا چاہے تو وہ خود بخود یورپی یونین سے نکل جائے گا - کیٹالونیا کے علاقے میں ریفرنڈم میں یکم اکتوبر کو اسپین کی آئینی عدالت کی صریحی مخالفت کے باوجود منعقد ہوا تھا-