اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی خان شیخون واقعے کی تحقیقات کے عمل میں رخنہ اندازی کر رہی ہے
روس نے اقوام متحدہ اور ادارہ برائے کیمیائی ترک اسلحہ کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی پر شام میں خان شیخون سانحے کی تحقیقات میں خلاف ورزیوں کا الزام لگایا ہے-
روسی وزارت خارجہ میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور کنٹرول کے ادارے کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ کیمیاوی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے اور اقوام متحدہ کے مشترکہ تحقیقاتی کمیشن نے شام کے خان شیخون کے مشکوک واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں نہ صرف یہ کہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں بلکہ وہ پوری کرنا بھی نہیں چاہتا-
جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں شام کے مستقل مندوب حسام الدین آلا نے کہا کہ دمشق کی جانب سے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کو گمراہ کن رویے سے اجتناب کے بارے میں بار بار خبردار کئے جانے کے باوجود یہ کمیٹی شام کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے-
شام کے صوبہ جنوبی ادلب میں خان شیخون علاقے پر چار اپریل کو ہونے والے مشکوک کیمیاوی حملے میں سو سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریبا چار سو افراد زخمی ہو گئے تھے-