Oct ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • بدنام زمانہ جاسوسی کی تنظیم سی آئی اے کی سرگرمیاں

امریکہ کی بد نام زمانہ جاسوسی کی تنظیم سی آئی اے افغانستان میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہی ہے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اعلیٰ سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سی آئی اے نے افغانستان میں طالبان کو تلاش کرنے اور ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کے لیے اپنے خفیہ آپریشنز کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی حکمت عملی کے تحت سی آئی اے کے تجربہ کار جاسوس اورانسان کش ادارہ بلیک واٹر جیسے مسلح کانٹریکٹرز پر مشتمل چھوٹی چھوٹی ٹیموں کو افغانستان بھیجا جائے گا جو وہاں اپنی جاسوسی کے نیٹ ورک کو مزید فعال بنائیں گے اور شدت پسندوں کے ٹھکانوں تک پہنچنے کی کوشش کریں گی۔ سی آئی اے نے تاحال اس رپورٹ پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگست میں نئی افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے افغانستان میں مزید فوج روانہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی بد نام زمانہ جاسوسی کی تنظیم سی آئی اے افغانستان میں برسہا برس سے موجود ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط اس ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی بلکہ اس ملک کے حالات دن بدن خراب سے خراب تر ہو رہے ہیں اور ہر روز اس ملک میں دہشتگردانہ حملوں میں کئی افغان باشندے جاں بحق اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

 

ٹیگس