Oct ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • یوکیا امانو کا دورہ ایران

کہا جا رہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے (IAEA) کے ڈائریکٹر یوکیا امانوآئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے

تفصیلات کے مطابق با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکیا امانو28 اکتوب رکو اعلی ایرانی قیادت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تہران آئیں گے.

اس دورے کے موقع پر امانو اور نائب ایرانی صدر 'علی اکبر صالحی' جو ملک کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ بھی ہیں، کے درمیان اہم ملاقات ہوگی.

واضح رہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے مسلسل 8 رپورٹوں میں ایران کے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی تصدیق کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے کا فیصلہ کیاتاہم عالمی سطح پر نہ فقط ٹرمپ کے فیصلے کو پذیرائی نہیں ملی بلکہ عالمی سطح پرامریکہ تنہا رہ گیا اور یورپی یونین سمیت دنیا کے تقریبا سبھی ممالک نے ٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت کی۔

 

ٹیگس