Nov ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کے تحفظ پر یورپی یونین کی تاکید

اقوام متحدہ میں یورپی یونین کے نمائندے نے ایٹمی معاہدے کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس معاہدے کے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل کریں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں یورپی یونین کے نمائندے گیوم ڈی بوئی نے جمعے کی رات آئی اے ای اے کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لئے جانے سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے منعقدہ اجلاس میں کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی ایران کے ایٹمی مراکز کا مکمل جائزہ لینے کے بعد اب تک آٹھ بار اس بات کی تصدیق کر چکی ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل کر رہا ہے۔
اس اجلاس میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے بھی ایک بار پھر تاکید کی کہ ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند ہے اور وہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین اور جاپان کے نمائندوں نے بھی ایٹمی معاہدے پر عمل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ٹیگس