Nov ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند ہے، آئی اے ای اے

جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران جامع ایٹمی معاہدے کے مطابق عمل کر رہا ہے۔

ھارورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کا کہنا تھا کہ ایران نہ صرف جامع ایٹمی معاہدے بلکہ ایڈیشنل پروٹوکول پر بھی پوری طرح سے کاربند ہے اور عالمی ادارے کو ایران کی تمام لازمی تنصیبات کا تک بلا روک ٹوک رسائی حاصل ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران نے سن دوہزار تین میں جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کے اضافی پروٹوکول پر دستخط کیے تھے۔دنیا کے ملکوں کی ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے واحد معتبر عالمی ادارے کی حیثیت سے آئی اے ای اے نے تیرہ نومبر کو پیش کی جانے والی اپنی نویں رپورٹ میں بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایران جامع ایٹمی معاہدے کی مکمل پابندی کر رہا ہے۔

ٹیگس