Nov ۱۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • ترکی کے بانی کی توہین پرفوجی مشقوں کا بائیکاٹ

ترکی کے بانی اور پہلے صدر مصطفیٰ کمال اتا ترک کی توہین کرنے پر ترک حکومت نے نیٹو کی فوجی مشقوں کا بائیکاٹ کر دیا۔

ترکی نے اس واقعے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً ناروے میں نیٹو کی فوجی مشقوں سے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور مشقوں میں شریک اپنے 40 فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔

نیٹو کے جنرل سیکریٹری جینز اسٹولٹن برگ نے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ترکی نیٹو کے فوجی اتحاد کا اہم حصہ ہے اور کمال اتا ترک کی تصویر دشمن کے طور پر لگانا انفرادی نوعیت کا عمل ہے جسے نیٹو اتحاد کا مؤقف نہ سمجھا جائے۔

واضح رہے کہ ناروے میں نیٹو کی فوجی مشقوں کے دوران ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتا ترک کی تصویر دشمن کے طور پرلگا کر اس کی توہین کی گئی تھی۔

ٹیگس