Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکہ گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کے لئے جلدی کرے، اس سے پہلے کہ ریفرینڈم کے ذریعہ گرین لینڈ کا الحاق روس سے ہوجائے: روس

روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق روسی صدر دیمتری میدویدیف نے گرین لینڈ کو امریکہ سے ملحق کرنے کے صدر ٹرمپ کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ یہ کام جلد انجام دے کیونکہ ممکن ہے ریفرینڈم کے ذریعہ گرین لینڈ کا الحاق روس سے ہوجائے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق دیمتری میدویدیف نے روسی سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم "میکس" پر اپنی پوسٹ میں طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ "گرین لینڈ پر امریکی قبضہ دنیا کی آب و ہوا میں بہتری کے لئے مفید ہوگا۔"

روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق صدر دیمتری میدویدیف نے کہا کہ ٹرمپ کو جلدی کرنی چاہئے، غیر مصدقہ خبروں کے مطابق ممکن ہے کہ آئندہ چند دن میں اچانک ریفرینڈم ہوجائے اور گرین لینڈ کے لوگ روس سے الحاق کے حق میں ووٹ دے دیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی حال ہی میں گرین لینڈ کے بارے میں پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں کہا تھا کہ "اگر ہم نے گرین لینڈ کو نہیں لیا تو روس یا چین اس پر قبضہ کر لیں گے لیکن جب تک میں صدر ہوں ایسا نہیں ہوگا، فوجی موجودگی کافی نہیں ہے بلکہ ملکیت ہمارے پاس ہونی چاہئے۔"

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سوال کے جواب میں کہ "کیا گرین لینڈ پر قبضے کی کوشش سے نیٹو کے رکن ممالک کو نقصان نہیں پہنچے گا؟ کہا کہ "انہیں ہم سے زیادہ ہماری ضرورت ہے۔"

 

ٹیگس