Dec ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • شیخ ابراهیم زکزکی کی رہائی کے لئے برطانیہ میں مظاہرہ

مظاہرین نے نائجیریا کی اسلامی موومنٹ کے رہنماشیخ ابراهیم زکزکی کی غیر قانونی گرفتاری اور ان پر تشدد کے خلاف برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے جو شیخ ابراهیم زکزکی کی غیر قانونی گرفتاری کی دو سال مکمل ہونے پر لندن میں مظاہرہ کر رہے تھے، نائجیریا میں مسلمانوں اور علماء کے خلاف تشدد کی مذمت کی ۔

مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر تھے، شیخ ابراهیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کے خلاف اور ان کی فوری رہائی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ۔

شیخ ابراهیم زکزکی کو 13 دسمبر 2015 کو نائجیریا کے شہر زاریا کی امام بارگاہ پر فوج کے حملے میں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ اس حملے میں سیکڑوں افراد منجملہ شیخ ابراهیم زکزکی کے 3 بیٹے شہید ہو گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کی عدالت نے شیخ ابراهیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کے احکامات جاری کئے لیکن فوج اور حکومت عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کر رہی ہے۔

ٹیگس