پاکستان: پورے ملک میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف وسیع عوامی مظاہرے+ویڈیو
Mar ۰۶, ۲۰۲۶ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
پاکستان کے مختلف شہروں میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہروں کی خبر ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: اطلاعات کے مطابق پاکستانی عوام نے آج نماز جمعہ کے بعد مختلف شہروں میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی مطاہرے کیے اور ایک بار پھر اپنے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستانی عوام نے رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کی اور یوم سوگ منایا نیز اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ادھر دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سینکڑوں افراد نے نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کئے اور ایران کے خلاف امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کی شدید مذمت کی۔