Dec ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران کے معاملات پریورپی رہنما کے بیان کی تردید

خاتون یورپی رہنما نے ایران کے اندرونی معاملات پر بیان دینے کی تردید کی۔

یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی کی ترجمان نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریکا موگرینی نے یورپی پارلیمنٹ میں اپنی حالیہ تقریر میں ایران کی اندرونی پالیسی پر بات نہیں کی اور اس حوالے سے کوئی بیان بھی ان سے منسوب کرنا غلط ہے.

ترجمان نے مزید کہا کہ موگرینی نے یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں جوہری معاہدہ اور پابندیوں کے خاتمے کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے پر بات کی.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جوہری معاہدہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کا جائزہ لیتا ہے اور یہ ہرگز علاقائی مسائل سے متعلق نہیں ہے اور کوئی بھی رکن ملک اس کی تبدیلی نہیں چاہتا.

ٹیگس