Dec ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکہ نے شام سے داعشی عناصر کو نکالنا شروع کردیا

داعش کی پشت پناہی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکی ہیلی کاپٹروں نے شام کے شہر حسکہ سے داعشی عناصر کو نامعلوم مقام پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

دمشق میں انٹیلی جینس ذرائع نے بتایا ہے کہ حسکہ کے السد کیمپ سے منتقل کیے جانے والے داعشی دہشت گرد وہی ہیں جنہیں اس سے قبل نام نہاد داعش مخالف عالمی اتحاد نے مشرقی شام کے علاقے دیرالزور اور شعیطات ٹاؤن سے یہاں منتقل کیا تھا۔امریکی ہیلی کاپٹر اس سے پہلے بھی جنوبی حسکہ میں کئی بار میں لینڈ کرچکے ہیں اور انہوں نے فرار ہونے والے زخمی دہشت گردوں کو علاج کے لیے کسی اور مقام پر منتقل کیا تھا۔قبل ازیں روس نے کہا تھا کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد شام میں داعشی دہشت گردوں کی اب بھی حمایت کر رہا ہے۔

ٹیگس