Jan ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکہ بہادر کا یو ٹرن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایٹمی پروگرام کے معاملے پر شمالی کوریا کی حکومت سے براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہیں ۔

کیمپ ڈیوڈ میں نیوز کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے معاملے پروہ شمالی کوریا سے براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہیں ۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں شمالی کوریا کے صدر کیم جونگ ان سے بھی بات کرسکتا ہوں اور انہیں فون بھی کرسکتا ہوں، اگر مذاکرات سے ہم انتہائی پرامن اور بہترین حل کی طرف چلے جائیں تو یہ پوری انسانیت اور پوری دنیا کے لیے ایک بہتر اقدام ہوگا۔

واضح رہے کہ 2017 کے دوران شمالی کوریا نے ایٹم بموں کے علاوہ کئی بیلسٹک میزائلوں کے بھی کامیاب تجربات کرتے ہوئے امریکا کو براہ راست دھمکی دی تھی جب کہ متعدد مرتبہ جوہری میزائل تجربے کے سبب اقوام متحدہ اور امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پرسخت اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ٹیگس