شمالی اورجنوبی کوریا فوجی مذاکرات پر متفق
Jan ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
جنوبی اور شمالی کوریا نے فوجی سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات پر اتفاق کرلیا ہے۔
یہ بات ایٹمی امور میں جنوبی کوریا کے خصوصی نمائندے لی دو ہون نے دونوں کوریاؤں کے درمیان مذاکرات کے باضابطہ آغاز کے بعد اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ علاقے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے۔یہ اتفاق رائے ایسے وقت میں ہوا ہے جب واشنگٹن اور ٹوکیو اب تک شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان دوطرفہ بات چیت کی مخالفت کرتے آئے ہیں ہیں۔شمالی اور جنوبی کوریا نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت شروع کردی ہے۔