شٹ ڈاؤن کے بعد امریکی صدر کے صلاح و مشورے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i311101-شٹ_ڈاؤن_کے_بعد_امریکی_صدر_کے_صلاح_و_مشورے
حکومتی شٹ ڈاؤن کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے اعلی دفاعی عہدیدارں کے ساتھ ضروری صلاح و مشورہ کیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • شٹ ڈاؤن کے بعد امریکی صدر کے صلاح و مشورے

حکومتی شٹ ڈاؤن کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے اعلی دفاعی عہدیدارں کے ساتھ ضروری صلاح و مشورہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے وزیر دفاع جیمز میٹس، نائب وزیر دفاع پیٹرک شینن اور چیف آف اسٹاف کے ساتھ ملاقات اور شٹ ڈاؤن کے حوالے سے وزارت دفاع کی آمادگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس سے قبل امریکی وزیر دفاع نے حکومتی شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں فوج کی سرگرمیوں پر پڑنے والے منفی اثرات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ نہ ہونے کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کی بھاری بھرکم اخراجات کی حامل انٹیلی جینس سرگرمیاں بھی ٹھپ ہو جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی سینیٹ نے ٹرمپ حکومت کا پیش کردہ عارضی بجٹ منظور نہیں کیا جس کی وجہ سے وفاقی حکومت کی تمام سرگرمیاں ٹھپ ہوگئیں۔