Jan ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
  • ابوبکر البغدادی افریقہ فرار کر گیا

برطانوی اخبار سان نے انکشاف کیا ہے دہشت گرد گروہ داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی افریقہ فرار کر گیا ہے۔

برطانوی اخبار سان کے مطابق ممکنہ طور پر بغدادی چاڈ یا پھر نائیجر کے قریب روپوش ہو گیا ہے جہاں سے وہ اس بار دہشت گردوں کو افریقہ میں جمع کرنے کی کوشش کرے گا۔

مصر میں داعش دہشت گرد گروہ کے مسائل کے تجزیہ نگار سامح عید نے بھی کہا ہے کہ ابوبکر البغدادی، عراق اور شام سے فرار کرنے کے بعد اقریقہ کے کسی علاقے میں روپوش ہو گیا ہے جبکہ مصر میں جماعت اسلامی کے سابق صدر ناجح ابراهیم کا کہنا ہے کہ داعش کا سرغنہ ابو بکر البغدادی  چاڈ کے شمالی علاقے یا پھر الجزائر اور نائیجر کے سرحدی علاقے میں روپوش ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ شام اور عراق میں داعش کو ہونے والی زبردست شکست کے بعد ابو بکر البغدادی فرار کر گیا تھا۔

ٹیگس