امریکا میں طوفان اور برفباری 3 ہزار پروازیں منسوخ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i316189-امریکا_میں_طوفان_اور_برفباری_3_ہزار_پروازیں_منسوخ
امریکا کے مشرقی ساحلی علاقے موسم سرما کے طوفان کی زد میں ہیں، طوفان اور برفباری کے باعث 3 ہزارسے زائد ملکی وغیرملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۰۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکا میں طوفان اور برفباری 3 ہزار پروازیں منسوخ

امریکا کے مشرقی ساحلی علاقے موسم سرما کے طوفان کی زد میں ہیں، طوفان اور برفباری کے باعث 3 ہزارسے زائد ملکی وغیرملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ساحلی علاقوں میں طوفانی ہوائیں،شدیدبارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری ہے، نیویارک کےشمالی اورمغربی علاقوں میں ایک فٹ سےزائد برف پڑچکی ہے ۔

بارش اور برف باری کے باعث 2 ہزار400 سے زائد پروازیں تاخیرکا شکار ہیں۔

اس کے علاوہ 9 لاکھ افراد اور تجارتی علاقے بجلی سےمحروم ہیں۔