شمالی کوریا مذاکرات کا حامی لیکن مذاکرات کی درخواست کا نہیں
Mar ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ہم مذاکراتی حل کے حامی ہیں لیکن ہم کبھی بھی ڈائیلاگ کی درخواست نہیں کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پرکہ ہم پیونگ یانگ کے ساتھ صرف درست شرائط کے تحت مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ کی طرف سے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لئے شرط رکھنے کی صورت میں دونوں ملکوں کے درمیان کسی قسم کا کوئی ڈائیلاگ نہیں ہو گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا، واشنگٹن انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بدلے میں اپنے جوہری اور میزائل پروگرام سے پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور ہم امریکہ کے ساتھ مشروط مذاکرات نہیں کریں گے۔
واضح رہے امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو جوہری پروگرام رول بیک کرنے کی شرط پر مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔