Mar ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • شام پر مغربی الزامات پر روس کا ردعمل

روس نے شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے مغربی الزامات کی شدید مذمت کی ہے۔

روسی ایوان صدر کریملن کے ترجمان دیمتری پسکوف نے کہا ہے کہ مغرب بدستور اشتعال انگیزی سے کام  لے رہا ہے اور شامی قیادت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔
 کریملن کے ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے شامی عوام کے خلاف تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
روسی صدر کے ترجمان نے کہا کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو نابود کیا جا چکا ہے اور اس کی روس کے علاوہ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی عالمی تنظیم او پی سی ڈبلیو نے تصدیق بھی کی ہے۔

ٹیگس