امریکی صدر کے اقتصادی مشیر کا استعفی
Mar ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
امریکی صدر کے اقتصادی مشیر گیری کوہن نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
یورپ اور چین سے اسٹیل اور ایلمونیم کی درآمد پر ڈیوٹی عائد کئے جانے کے مسئلے پر پیدا ہونے والے اختلافات کو گیری کوہن کے استعفے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکہ کے بہت سے عہدیداروں اور تجارتی اداروں نے ٹرمپ کے ٹیرف پروگرام کو بہت سے بڑی غلطی قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اسٹیل اور ایلمونیم کی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ امریکی صدر کے منصوبے کے تحت اسٹیل کی درآمد پر پچیس فیصد جبکہ ایلمونیم کی درآمد پر دس فی صد ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔
یورپی یونین اور چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ نے اپنے فیصلے پر عملدرآمد کیا تو وہ بھی جوابی اقدامات کریں گے۔