Mar ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • پیرو میں ووٹوں کی خریدو فروخت صدر مستعفی

امریکی ملک پیرو میں ووٹوں کی خریدو فروخت کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد پیرو کے صدر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پیرو کے صدر نے قوم سے خطاب میں کہا کہ وہ سیاستداں نہیں ماہر معاشیات تھے اور ملک کی بہتری کے لیے کچھ کرنا چاہتے تھے۔

پیرو کے 79 سال کے صدر پیڈرو پابلو کَک زِنسکی کے خلاف ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں حکومتی ارکان حزب اختلاف کے ارکان اسمبلی سے وعدہ کر رہے ہیں کہ اگر انہوں نے مواخذے میں صدر کو ووٹ دیا تو انہیں اس کا مالی فائدہ ہوگا۔

صدر پیڈرو اس سے قبل دسمبر میں ہونے والے ایک مواخذے میں اپنی حکومت بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے اسے اپوزیشن کی بغاوت قرار دیا تھا۔

پیرو کے صدر نے آج ہونے والے مواخذے سے بچنے کے لیے کانگریس کو استعفا بھیج دیا تھا۔ نائب صدر مارٹن ویکارا ان کی جگہ قائم مقام صدر ہوں گے۔

ٹیگس