غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے، یورپی یونین کا مطالبہ
Apr ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اسرائیل کی جانب سے غاصبانہ قبضے کا سلسلہ بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ہفتے کی رات ایک بیان میں غزہ کےعوام کے خلاف اسرائیل کی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے اجتماعات اور آزادی بیان کے حق پر تاکید کی اور غزہ کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ اجتماعات و آزادی بیان، بنیادی حقوق ہیں کہ جن کا احترام اور پاس و لحاظ رکھے جانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ یوم الارض کے موقع پر غزہ میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ جارحیت پر عالمی برادری کی جانب سے منفی ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔