Apr ۰۶, ۲۰۱۸ ۲۱:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکی حمایت کے بغیر عرب بادشاہتیں 15دن باقی نہیں رہیں گی، ٹرمپ

امریکی صدر نے کہا ہے کہ عرب حکام امریکا کی حمایت کے بغیر دو ہفتے بھی اپنی حکومت نہیں بچاسکیں گے۔

سی این این نے وائٹ ہاؤس کے باخبر ذریعے کے حوالے سے خبردی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ایک عرب ملک کے حاکم سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا ہے کہ اگر امریکا علاقے سے باہر نکل جاتا ہے تو عرب حکام دوہفتے بھی اپنی حکومت نہیں بچاسکیں گے۔
سی این این کے مطابق ٹرمپ نے امریکی قومی سلامتی کونسل کے عہدیداروں سے اپنی حالیہ ملاقات میں جو شام سے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں ہوئی تھی یہ بیان دیا تھا کہ امریکی فوج آئندہ چھے مہینے میں شام سے باہر نکل آجائے گی ۔
 امریکی صدر نےعلاقے میں امریکی فوج کی موجودگی پر آنے والے اخراجات پر ناراضگی کا بھی اظہار کیا تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اس اجلاس میں اور سا تھ ہی خلیج فارس کے عرب ملکوں کے حکام سے اپنی بات چیت میں خاص طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملاقات اور اس گفتگو میں اس بات پر شدید تنقید کی تھی کہ داعش کے خلاف جنگ میں عرب ممالک امریکا ضرورت کے مطابق مالی وسائل فراہم نہیں کر رہے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان عرب ملکوں کے دولتمند حکام علاقے سے امریکا کے نکل جانے کی صورت میں  اپنے ذاتی طیاروں اور شاہانہ زندگی کو خیر باد کہنے پر مجبورہوں گے۔ سی این این نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ ٹرمپ نے عرب حکام سے کہا ہے کہ ہمارے بغیر تم لوگ دوہفتے بھی جس جگہ پر ہو باقی نہیں رہ سکتے اور پھر ایسے میں تم اپنے نجی طیاروں کے بجائے عام طیاروں سے سفر کرنے پر مجبور ہو ۔
سی این این نے خبردی ہے کہ ٹرمپ نے اپنی سیکورٹی ٹیم کے ارکان سے ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن عرب ممالک شام میں امن و استحکام کی برقراری کی کوششوں کے لئے مزید پیسے دیں گے۔
خبروں کے مطابق سعودی عرب شام میں امریکی فوج کی موجودگی کو برقرار رکھنے کے لئے چار ارب ڈالر امریکا کو دے گا، کیونکہ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سعودی عرب اگر چاہتاہے کہ امریکی فوج شام میں موجود رہے تو سعودی عرب اس کے اخراجات ادا کرے۔

ٹیگس