Apr ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں  عالمی یوم صحت

دنیا بھر میں آج عالمی یوم صحت منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم صحت منانے کا مقصد بیماریوں سے بچاؤ کا شعور اجاگر کرنےکے ساتھ ساتھ شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں، متوازن غذا اور ورزش کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔

صحت کے عالمی دن کے موقع پر ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی پر بڑھتا ہوا انحصار اور ورزش سے دوری انسانی صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل کی بنیادی وجہ ہے، معیاری اور صحت مند زندگی کے لئے ورزش اور صاف ستھری غذا کے استعمال کو معمول بنانا ہوگا۔

ماہرین صحت کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی بھرمار اور روزمرہ استعمال کے آلات پیدا ہونے والی شعاعیں اور ورزش سے دوری عالمی سطح پر صحت کے بڑھتے ہوئے بگاڑ کے ذمہ دار ہیں۔

نیند اور ورزش میں کمی، وقت پر نہ کھانا، زیادہ اور غیر معیاری خوراک اورجسمانی سرگرمیوں میں کمی عام انسانوں کی صحت کو سخت نقصان پہنچا رہا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق تمام بیماریوں جیسے دل کا عارضہ، ذیابیطس، ڈپریشن، ہیپاٹائٹس اور گردے کے امراض سے بچاؤ کے لیے وقت پر کھانا اور سونا ہی بہترین حل ہے۔

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ صحت بخش غذا کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول،چہل قدمی اور سماجی میل جول ذہنی و جسمانی صحت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

ذہنی دباؤ کا مرض یعنی ڈپریشن اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتا ہوا دماغی مرض ہے اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کا ہر تیسرا شخص ڈپریشن کا شکار ہے اس سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان  خدا کا شکرادا کرے اس لئے کہ  شکر گزاری دل و دماغ کو سکون پہنچاتی ہے۔

مولائے متقیان حضرت علی (ع) نے فرمایا، اللہ نے یقین اور اطمینان میں سکون اور خوشی رکھی ہے۔ جو بے یقینی اور بے اطمینانی کا شکار ہوگا وہ دکھی اورغمزدہ ہوگا۔

ٹیگس