انسانیت کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا
Apr ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ دنیا کے بہت سے خطوں میں انسانیت کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، ایشیاء کا مستقبل کیا ہے، اس کا تعین ہمیں کرنا ہے۔
چین کے صدر نے باؤ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلبے کی کوشش مسترد کر دیں، امن اور خوشحالی کی خواہشات کے دور میں سرد جنگ ذہنیت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سامنے بے شمار مسائل اور بہت سی رکاوٹیں ہیں، چین نے ایشیاء میں معاشی بحران کے خاتمے کے لیے گراں قدر کام کیا۔
صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک میں لوگ غربت، بھوک اور امراض کا شکار ہیں، زمینی حقائق اور گلوبل وژن کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔