Apr ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • سری لنکا میں پارلیمنٹ معطل

سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے غیر متوقع طور پر پارلیمنٹ کو ایک مہینے کے لیے معطل کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے کی جانب سے یہ اقدام ان کے اور ان کی اتحادی حکومت کے وزیراعظم کے درمیان اقتدار کی جنگ کے بعد سامنے آیا۔

اطلاعات کے مطابق حکومتی حکم نامے میں میتھری پالا سری سینا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملک کے آئین کے آرٹیکل - 70 کے تحت صدر نے پارلیمنٹ کو معطل کردیا ہے جس کا اطلاق 12 اپریل کی رات سے ہوگا۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں میتھری پالا سری سینا نے وزیر اعظم رانِل وِکریماسنگھے کی ذمہ داریاں کم کرتے ہوئے ان سے ملک کے مرکزی بینک، پالیسیاں مرتب کرنے والے نیشنل آپریشنز اور کئی دیگر اداروں سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار واپس لے لیا تھا۔

ٹیگس